Tuesday, December 31, 2024
ہومScience and Technologyآئی فون کے شوقین افراد کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

آئی فون کے شوقین افراد کیلئے بڑی خوشخبری آگئی


ایپل کی جانب سے نئے سستے ترین آئی فون ایس ای کی تیاری پر کام کیا جا رہا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایپل کی جانب سے نئے آئی فون ایس ای پر کام کیا جا رہا ہے جسے 2025 میں متعارف کرایا جا سکتا ہے۔ یہ ایس ای سیریز کا چوتھا آئی فون ہوگا۔

یہ نیا آئی فون ایس ای بنیادی طور پر آئی فون 14 پر مبنی ہوگا یعنی اس میں ہوم بٹن موجود نہیں ہوگا جبکہ اس میں فیس آئی ڈی کے آپشن کا اضافہ کیا جائے گا۔

فون کے اندر کمپنی کے نئے پراسیسرز میں سے ایک موجود ہوگا جس کا مطلب یہ ہے کہ آئی فون ایس ای میں ایپل انٹیلی جنس نامی آرٹی فیشل انٹیلی جنس ماڈل پر مبنی فیچرز بھی دستیاب ہوں گے۔

ابھی یہ واضح نہیں کہ فون کے بیک پر 2022 کے آئی فون ایس ای 3 کی طرح 12 میگا پکسل کیمرا ہوگا یا اس بار زیادہ طاقتور کیمرا ڈیوائس کا حصہ بنایا جائے گا۔

خیال رہے کہ ابھی آئی فون ایس ای (2022) اس کمپنی کا سستا ترین فون ہے، جو 429 ڈالرز میں فروخت کیا جا رہا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس نئے آئی فون ایس ای کے ساتھ کمپنی کی جانب سے 2 نئے آئی پیڈ ائیر ماڈلز اور میجک کی بورڈ کے نئے ورژن پر بھی کام کیا جا رہا ہے۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں