Tuesday, January 7, 2025
ہومSportsپاکستانی لیگ سپنر عثمان قادر کا پاکستان کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

پاکستانی لیگ سپنر عثمان قادر کا پاکستان کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستانی لیگ سپنر عثمان قادر، جنہوں نے حال ہی میں چیمپئنز ون ڈے کپ میں ڈولفنز کی نمائندگی کی، نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عثمان قادر نے ریٹائرمنٹ کا اعلان سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر جاری اپنے پیغام میں کیا ، انہوں نے پاکستان کی طرف سے آخری میچ 2022 میں کھیلا تھا۔

عثمان قادر نے اپنے پیغام میں کہا “آج، میں پاکستان کرکٹ سے اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کر رہا ہوں، اور جب میں اس ناقابلِ یقین سفر کو یاد کرتا ہوں، تو میں دل کی گہرائیوں سے اپنی شکرگزاری کا اظہار کرنا چاہتا ہوں۔”

انہوں نے مزید کہا، “یہ میرے لیے بڑے اعزاز کی بات تھی کہ میں نے اپنے ملک کی نمائندگی کی، اور میں اپنے کوچز اور ساتھی کھلاڑیوں کا شکر گزار ہوں جنہوں نے ہر قدم پر میرا ساتھ دیا۔ناقابلِ فراموش فتوحات سے لے کر ان چیلنجز تک جن کا ہم نے مل کر سامنا کیا، ہر لمحہ میری زندگی کو بدلنے والا اور میرے کریئر کو سنوارنے والا ثابت ہوا۔ میں اپنے شائقین کا بھی بے حد شکر گزار ہوں جنہوں نے ہمیشہ میرا ساتھ دیا آپ کی مستقل حمایت میرے لیے بہت معنی رکھتی ہے۔”

عثمان قادر نے مزید کہا “جب میں اپنی زندگی کے اس نئے باب میں قدم رکھ رہا ہوں، تو میں اپنے والد کے ورثے کو آگے بڑھاتے ہوئے اپنی کرکٹ سے محبت اور ان سے ملنے والے اسباق کو دل سے اپناؤں گا۔ میں پاکستان کرکٹ کی روح اور ہم نے مل کر بنائی گئی یادوں کو ہمیشہ اپنے ساتھ رکھوں گا۔ آپ سب کا شکریہ۔”

واضح رہے کہ عثمان قادر، جو پاکستان کے عظیم لیگ اسپنرعبد القادر کے بیٹے ہیں، نے 25 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے اور ایک ون ڈے انٹرنیشنل میں بھی حصہ لیا، جس میں انہوں نے 7.95 کی اکانومی ریٹ سے 29 وکٹیں حاصل کیں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں