Wednesday, December 25, 2024
ہومPakistanتوشہ خانہ ٹو کیس: بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت پر فریقین...

توشہ خانہ ٹو کیس: بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت پر فریقین کو نوٹس



(24 نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت پر فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے توشہ خانہ ٹو کیس میں بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت کی، عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ ہفتے تک جواب جمع کرانے کا حکم دیا۔

مزید پڑھیں:پولیس کا کریک ڈاؤن،لاہور سے پی ٹی آئی کےسینکڑوں کارکن گرفتار

بشریٰ بی بی کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ بشریٰ بی بی 13 جولائی سے اس مقدمے میں قید ہیں، ٹرائل کورٹ نے بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت مسترد کر دی تھی، عدالت سے استدعا ہے کہ سماعت آئندہ پیر کو دوبارہ سماعت کیلئے مقرر کی جائے۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ کیس کو معمول کے مطابق چلنے دیں، اگلے ہفتے کی نئی تاریخ بعد میں دی جائے گی۔

بعدازاں عدالت نے کیس کی سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کر دی۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں