Tuesday, January 7, 2025
ہومScience and Technologyویوو کا بہترین اسمارٹ فون وی 30 متعارف

ویوو کا بہترین اسمارٹ فون وی 30 متعارف


اسمارٹ فون بنانے والی چینی کمپنی ویوو نے بہترین کیمرے والا وی 30 متعارف کرادیا، جسے قدرے معیاری فون قرار دیا جا رہا ہے۔

فون کے بیک اور فرنٹ پر 50 میگا پکسل کے کیمرے دیے گئے ہیں جب کہ فون میں فنگر پرنٹ سینسر سمیت دیگر سیکیورٹی فیچرز بھی دیے گئے ہیں۔ ویوو وی 30 کو 78-6 انچ اسکرین اور اینڈرائیڈ 14 کے آپریٹنگ سسٹم جب کہ اسنیپ ڈریگن کی چپ کے ساتھ متعارف کرایا گیا ہے۔

فون کو 8 اور 12 جی بی ریم جب کہ 128 اور 256 جی بی میموری کے ماڈیولز میں پیش کیا گیا ہے۔ ویوو وی 30 کے بیک پر دو کیمرے دیے گئے ہیں، جس میں سے مین کیمرا 50 جب کہ دوسرا بھی 50 میگا پکسل کا کیمرا دیا گیا ہے۔

اسی طرح فرنٹ پر 50 میگا پکسل سیلفی کیمرا ڈوئل فلیشز کے ساتھ دیا گیا ہے، کمپنی کا دعویٰ ہے کہ کیمرا ٹیکنالوجی کو اپگریڈ کرکے ان میں نئے فیچرز بھی دیے گئے ہیں۔

فون میں 5 ہزار ایم اے ایچ کی بیٹری کو 80 واٹ چارجر کے ساتھ متعارف کرایا گیا ہے۔

کمپنی نے فون کی قیمت کا اعلان نہیں کیا، تاہم خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ فون کی قیمت 90 ہزار روپے سے شروع ہوکر ایک لاکھ 30 ہزار روپے تک ہو سکتی ہے۔

فون کے 8 جی بی ریم اور 128 جی بی میموری ماڈیول کی قیمت 90 ہزار جب کہ 12 جی بی ریم اور 256 جی بی میموری ماڈیول کی قیمت ایک لاکھ 30 ہزار روپے تک ہونے کا امکان ہے، تاہم اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔

کپنی نے فون کو بیک وقت پاکستان، بھارت، ملائیشیا، متحدہ عرب امارات (یو اے ای) سمیت دیگر ممالک میں پیش کیا ہے اور تمام ممالک میں اس کی قیمت مختلف رکھی گئی ہے۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں