Thursday, December 26, 2024
ہومWorldایک کمرے کے کرائے کا انٹرنیٹ پر تہلکا سوشل میڈیا صارفین بھی...

ایک کمرے کے کرائے کا انٹرنیٹ پر تہلکا سوشل میڈیا صارفین بھی دنگ رہ گئے



(ویب ڈیسک)ممبئی میں گھروں کے کرائے کی بڑھتی ہوئی مارکیٹ سے متعلق ایک اور مثال سامنے آئی ہے جس میں شہر کے ماٹونگا ایسٹ علاقے میں موجود ایک کمرے کے گھر کے کرائے نے انٹرنیٹ پر تہلکا مچا دیا ہے۔

 ممبئی میں ایک بیڈ روم والے فلیٹ نے انٹرنیٹ پر توجہ حاصل کر لی ہے جس نے بھارت کے مالیاتی دارالحکومت میں رہنے کی لاگت کے بارے میں بحث کو دوبارہ شروع کر دیا ہے۔اپارٹمنٹ، جسے “پرانا وائب” کے طور پر بیان کیا گیا ہے، اس میں ایک چھوٹا سا لاؤنج، بیڈ روم اور کچن شامل ہے جس میں سیڑھیاں ہیں جو اضافی سٹوریج کیلئے ایک اونچی جگہ تک جاتی ہے۔

 تاہم حیرت انگیز طور پر اس چھوٹے فلیٹ کا کرایہ 45,000 بھارتی روپے (1 لاکھ 48 ہزار پاکستانی روپے) ہے جس نے آن لائن بڑے پیمانے پر ردعمل کو جنم دیا ہے۔انسٹاگرام صارفین نے بھی سوالات اٹھا دیے ہیں اس پر۔ ایک صارف نے کہا، “کیا آپ کو اس گھر کے 45 ہزار مانگتے ہوئے شرم نہیں آتی؟۔ایک اور نے طنزیہ کیا، ” 45 ہزار کرایہ بس! کرایہ 1 کروڑ ہونا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں:پی آئی اے ائیر ہوسٹس آئی فونز سمگل کرتی گرفتار،مالیت  اور کہاں چھپا رکھے تھے ؟جان کر آپ کے ہوش اُڑ جائیں
 





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں