Wednesday, January 8, 2025
ہومSportsانگلینڈ کا پاکستان کیخلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے پلیئنگ الیون کا اعلان

انگلینڈ کا پاکستان کیخلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے پلیئنگ الیون کا اعلان


—فائل فوٹو

انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے پلیئنگ الیون کا اعلان کر دیا۔

بین اسٹوکس انجری سے نجات نہیں پا سکے جس کی وجہ سے انگلش ٹیم کی قیادت اولی پوپ کریں گے۔ 

اولی پاپ کپتان، زیک کرولی، بین ڈکٹ، جو روٹ، ہیری بروک انگلینڈ کی ٹیم میں شامل ہیں۔

جیمی اسمتھ، کرس ووکس، گس ایٹکنسن، جیک لیچ، شعیب بشیر اور برائیڈن کارس بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔

پاکستان کے خلاف فاسٹ بولر برائیڈن کارس ٹیسٹ ڈیبیو کریں گے۔

انگلش کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کا کہنا ہے کہ بین اسٹوکس ابھی ہیم اسٹرنگ انجری سے ری کور کریں گے، ان کی غیر موجودگی میں اولی پوپ قیادت کریں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 7 اکتوبر سے شروع ہو گا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں