Friday, December 27, 2024
ہومBreaking Newsحزب اللہ کا اسرائیلی شہر حیفا پر راکٹ حملہ

حزب اللہ کا اسرائیلی شہر حیفا پر راکٹ حملہ


حزب اللہ کی جانب سے اسرائیل کے ساحلی شہر حیفا میں راکٹ حملے کیے گئے جس کے نتیجے میں 10 افراد زخمی ہوگئے۔

حزب اللہ کا کہنا ہے کہ حیفا اور تبریاز میں اسرائیلی اڈے کو نشانہ بنایا، اس کے علاوہ لبنان پر اسرائیل کے طاقت ور بموں سے حملے جاری ہیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق بیروت میں مزید خوفناک دھماکے سُنے گئے اور درجنوں لبنانی شہید و زخمی ہوگئے۔ لبنانی میڈیا کا کہنا ہےکہ ایک دھماکا اسپتال کی آکسیجن ٹینک فیکٹری پر بمباری سے ہوا۔

ادھر غزہ کی ایک اور مسجد پر حملہ کرکے اسرائیل نے 18فلسطینی شہید کردیے جب کہ مسجد میں بے گھر افراد پناہ لیے ہوئے تھے ۔

دوسری جانب اسرائیل کے جنوبی شہر میں بس اسٹیشن پرفائرنگ سے خاتون ہلاک اور 10 افراد زخمی ہوگئے ۔

خیال رہے کہ 7 اکتوبر 2023 کے بعد سے اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان لبنان کی سرحد پر تقریباً روزانہ فائرنگ کا تبادلہ ہو رہا ہے۔

لبنانی وزارت صحت کے مطابق اس کے بعد سے تقریباً 2 ہزار افراد لبنان میں جاں بحق ہوچکے ہیں جن میں سے زیادہ تر 23 ستمبر کے بعد سے جاں بحق ہوئے۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں