Sunday, January 5, 2025
ہومSportsلاہور یوتھ فیسٹیول نوجوانوں کیلئے تحفہ ہے کلچرل آرٹ آئی ٹی آرٹیفیشل...

لاہور یوتھ فیسٹیول نوجوانوں کیلئے تحفہ ہے کلچرل آرٹ آئی ٹی آرٹیفیشل انٹیلی جینس ودیگر مقابلے بھی ہوں گے فیصل ایوب کھوکھر



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) صوبائی وزیرکھیل و امورنوجوانان پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھراور صوبائی وزیرایجوکیشن پنجاب رانا سکندر حیات کی لاہور یوتھ فیسٹیول 2024کے حوالے سے اہم اجلاس پریس کانفرنس، سیکرٹری ہائرایجوکیشن ڈاکٹر فرخ نوید اورڈی جی سپورٹس پنجاب پرویز اقبال بھی اس موقع پر موجود تھے۔
 صوبائی وزیرکھیل و امورنوجوانان فیصل ایوب کھوکھرنے ادبی بیٹھک الحمرا مال روڈ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاہور یوتھ فیسٹیول  کی افتتاحی تقریب 7نومبر کو ہوگی اورفیسٹیول کے مقابلے7سے9نومبر تک فورٹریس سٹیڈیم میں ہوں گے، جبکہ 12اکتوبر سے پنجاب سٹیڈیم میں تمام سپورٹس کے ٹرائلز شروع ہوں گے، لاہور یوتھ فیسٹیول نوجوانوں کیلئے تحفہ ہے، فیسٹیول میں سپورٹس مقابلے جن میں میراتھن، فن ریس، سائیکلنگ، ڈسکس تھرو، جیولن تھرو،رسہ کشی، ٹینٹ پیکنگ اور جمناسٹک کے مقابلے ہوں گے،سپورٹس کے علاوہ،کلچرل، آرٹ، آئی ٹی، آرٹیفیشل انٹیلی جینس، میجک پرفارمنس ودیگر مقابلے بھی ہوں گے،لاہور فیسٹیول میں پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر کے سکولز،کالجز اور یونیورسٹیز کے ہزاروں کھلاڑی حصہ لیں گے۔صوبائی وزیرکھیل و امورنوجوانان فیصل ایوب کھوکھرنے مزید کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویڑن کے تحت لاہور یوتھ فیسٹیول  کے مقابلے کروائے جارہے ہیں،جس میں کالجز، یونیورسٹیز کے طالب علموں کو سپورٹس ودیگر سرگرمیوں میں اینگیج  کیا جارہا ہے،صوبائی وزیرکھیل و امورنوجوان فیصل ایوب کھوکھرنے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ  کھیلتا پنجاب گیمز میں اب تک پنجاب کے ایک لاکھ پچیس ہزار کھلاڑی رجسٹرڈ ہوچکے ہیں، کھیلتا پنجاب گیمز میں کھلاڑیوں کو دس کروڑ روپے کے انعامات دیئے جائیں گے،ان سپورٹس پروگرامز سے نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا،مریم نواز شریف کی کابینہ کے وزرائ ہمیشہ مثبت سرگرمیوں کے اعلانات کرتے  ہیں، آج پنجاب میں بچوں کو سکولوں میں دودھ کے ڈبے دیے جارہے ہیں۔
صوبائی وزیرایجوکیشن رانا سکندر حیات نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاہور یوتھ فیسٹیول سے ارشد ندیم جیسے اتھلیٹس سامنے آئیں گے، ماضی میں جہانگیر خان، جان شیر خان اور ہاکی، سکواش سمیت دیگر کھیلوں میں ہم نے دنیا میں نام کمایا ہے، اس عظمت رفتہ کوواپس لانے کیلئے کھیلوں کے مقابلے کروائے جارہے ہیں،ہم ٹیکنالوجی اور میوزک کے بھی ایونٹس کروانے جارہے ہیں،ہماری یوتھ میں بے پناہ ٹیلنٹ ہے، ہم نوجوانوں کو کھیلوں کی سمت لارہے ہیں، صوبائی وزیرایجوکیشن رانا سکندر حیات  نے مزید کہا ہے کہ سپورٹس ایونٹس سے نوجوانوں کو امید ملتی ہے،پنجاب میں ہر طرف ترقی نظر آرہی ہے۔
پریس کانفرنس کے بعد صوبائی وزیرکھیل فیصل ایوب کھوکھراور صوبائی وزیرایجوکیشن رانا سکندر حیات نے لاہور یوتھ فیسٹیول کے فلوٹ کی رونمائی بھی کی گئی،لاہور یوتھ فیسٹیول کے فلوٹ پر لوگو نمایاں تھا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں