Thursday, December 26, 2024
ہومSportsخواتین  ٹی ٹوینٹی عالمی کپ: آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو 60 رنز...

خواتین  ٹی ٹوینٹی عالمی کپ: آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو 60 رنز سے شکست دے دی


آسٹریلیا کی جانب سے میگن شٹ اور اینابیل سدرلینڈ نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔ سوفی مولینو نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ جارجیا ویرہم اور تالیا میک گرا نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

بیتھ مونی (40)، ایلیس پیری (30) اور کپتان ایلیسا ہیلی (26) کی شاندار اننگز اور اینابیل سدرلینڈ اور میگن کی مہلک بالنگ کی بدولت خواتین کا ٹی 20 ورلڈ کپ 10ویں میچ میں نیوزی لینڈ کو 60 رنز سے شکست ہوئی۔

آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 149 رنز کا ہدف دیا تھا۔ جواب میں بیٹنگ کے لیے آنے والی نیوزی لینڈ کا آغاز اچھا نہ تھا اور تیسرے اوور میں ہی جارجیا پیلمر (چار) کی وکٹ گنوا بیٹھی۔ وہ میگن شٹ کے ہاتھوں بولڈ ہو گئیں۔ اس کے بعد بیٹنگ کے لیے آنے والی امیلیا کیر نے سوزی بیٹس کے ساتھ مل کر کچھ دیر اننگز کو سنبھالا۔ لیکن کچھ دیر بعد سوفی مولینیو نے سوزی بیٹس (20) کو بولڈ کرکے نیوزی لینڈ کو دوسرا جھٹکا دیا۔ تیسری وکٹ امیلیا کیر (29) کی گری۔ انہیں میگن شٹ نے آؤٹ کیا۔ اس کے بعد نیوزی لینڈ کے بلے باز ‘تو چل میں آیا’ کی طرز پر ایک ایک کر کے پویلین لوٹنے لگے۔ کپتان سوفی ڈیوائن (سات)، بروک ہالیڈے (دو)، میڈی گرین (ایک)، ازابیلا گیج (صفر)، لیا تاہوہو (11)، روزمیری مائر (دو) اور ایڈن کارسن (5) رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئیں۔ نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم 19.2 اوورز میں 88 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ آسٹریلیا کی جانب سے میگن شٹ اور اینابیل سدرلینڈ نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔ سوفی مولینو نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ جارجیا ویرہم اور تالیا میک گرا نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔

شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں آسٹریلیا کی کپتان ایلیسا ہیلی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ آسٹریلیا کی جوڑی بیتھ مونی اور ایلیسا ہیلی جو کہ بیٹنگ کے لیے آئی تھی نے عمدہ آغاز کیا اور پہلی وکٹ کے لیے 41 رنز جوڑے۔ روزمیری مائر نے چھٹے اوور میں کپتان الیسا ہیلی کو آو¿ٹ کر کے اس شراکت کو توڑا۔ ہیلی نے 20 گیندوں میں چار چوکے لگا کر (26) رنز بنائے۔ اس کے بعد بیٹنگ کے لیے آنے والی ایلیس پیری نے بیتھ مونی کے ساتھ دوسری وکٹ کے لیے 45 رنز کی شراکت قائم کی۔ 12ویں اوور میں امیلیا کیر نے بیتھ مونی کو آوٹ کر کے آسٹریلیا کو دوسرا جھٹکا دیا۔ بیتھ مونی نے 32 گیندوں میں دو چوکوں کی مدد سے 40 رنز بنائے۔ 14ویں اوور میں کیر نے ایلیس پیری (30) کو بولڈ کیا۔ فوبی لیچ فیلڈ (18) 17ویں اوور میں 18 رنز بنانے کے بعد ہالیڈے کا شکار بن گئی۔ اس کے بعد نیوزی لینڈ کے گیند بازوں نے آسٹریلوی بلے بازوں پر دباو¿ برقرار رکھا اور انہیں آزادانہ طور پر کھیلنے نہیں دیا۔ گریس ہیرس (0)، ایشلے گارڈنر (6)، جارجیا ویرہم (4)، اینابیل سدرلینڈ (2) رنز بنانے کے بعد آو¿ٹ ہوئیں۔ تالیا میک گرا (9) اور سوفی مولینو (7) رنز بنانے کے بعد ناٹ آو¿ٹ رہیں۔ آسٹریلیا نے مقررہ 20 اوورز میں آٹھ وکٹوں پر 148 رنز بنائے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے امیلیا کیر نے چار وکٹیں حاصل کیں۔ روزمیری مائراور بروک ہالیڈے نے دو دو بلے بازوں کو آؤٹ کیا۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں