Monday, January 6, 2025
ہومSportsجو روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے برطانوی...

جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے برطانوی بیٹس مین بن گئے


جو روٹ — فائل فوٹو

ملتان میں کھیلے جا رہے پہلے ٹیسٹ میں تیسرے روز سابق انگلش ٹیسٹ کپتان جو روٹ 35 ویں سینچری بنا کر سب سے زیادہ رنز بنانے والے برطانوی بلے باز بن گئے۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والے ٹیسٹ کرکٹ میں جو روٹ نے اس اننگز کے دوران انگلینڈ کی جانب سے سب سے زیادہ ٹیسٹ رنز اسکور کرنے والے بیٹس مین کا اعزاز  اپنے نام کر لیا۔

ان سے پہلے یہ ریکارڈ بائیں ہاتھ کے بیٹس مین الیسٹرا کک کے نام تھا۔  

الیسٹرا کک نے انگلینڈ کے لیے 2006ء سے 2018ء کے دوران 161 ٹیسٹ کی 291 اننگز میں 12472 رنز 45.35 کی اوسط سے بنائے تھے، جن میں الیسٹرا کک کی 33 سینچریاں اور 57 نصف سینچریاں شامل تھیں۔

دائیں ہاتھ کے بیٹس مین جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز اسکور کرنے والے بلے بازوں میں اب پانچویں نمبر پر آ گئے ہیں۔

یارکشائر کاؤنٹی سے تعلق رکھنے والے جو روٹ نے دسمبر 2012ء میں پہلا ٹیسٹ ناگپور میں بھارت کے خلاف کھیلا تھا۔ 

پہلی اننگز میں روٹ نے 73 اور دوسری اننگز میں ناٹ آوٹ 20 رنز بنائے تھے۔

30 دسمبر 1990ء کو پیدا ہونے والے جوزف ایڈورڈ روٹ کے کیریئر کا یہ 147 واں ٹیسٹ ہے، جبکہ ٹیسٹ کرکٹ میں ان کا اگلا ہدف 13ہزار رنز تک رسائی ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں