Saturday, January 4, 2025
ہومWorldدوران پرواز ایئرلائن کے پائلٹ کا انتقال، طیارے کی ہنگامی لینڈنگ

دوران پرواز ایئرلائن کے پائلٹ کا انتقال، طیارے کی ہنگامی لینڈنگ


ترکش ایئرلائن کا ایک پائلٹ دوران پرواز انتقال کر گیا جس کے بعد ترکیہ کی قومی ایئرلائن نیویارک میں ہنگامی لینڈنگ کرنے پر مجبور ہوگئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی خبر کے مطابق ایئر لائن کے ترجمان یحییٰ استن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہوائی جہاز نے منگل کی شام امریکا کے مغربی ساحلی شہر سیئٹل سے اڑان بھری تھی۔

انہوں نے کہا کہ ہماری سیئٹل سے استنبول ایئربس 350 کی پرواز ٹی کے 204 کا پائلٹ دوران پرواز گر گیا، ابتدائی طبی امداد دینے کی ناکام کوشش کے بعد دوسرے پائلٹ اور ساتھی پائلٹ کے فلائٹ عملے نے ہنگامی لینڈنگ کا فیصلہ کیا لیکن پائلٹ لینڈنگ سے پہلے ہی دم توڑ گیا۔

ترجمان نے لکھا کہ 2007 سے ترکش ایئر لائنز کے لیے کام کرنے والے 59 سالہ پائلٹ نے مارچ میں طبی معائنہ کرایا تھا جس میں صحت کے مسائل کا کوئی اشارہ نہیں ملا تھا۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں