Saturday, January 4, 2025
ہومBreaking Newsتخم ملنگا کے یہ انمول فوائد جانیں

تخم ملنگا کے یہ انمول فوائد جانیں


تخم ملنگا کے بیج تلسی کے بیجوں سے ملتے جلتے ہیں بعض لوگ اسے تلسی کے خاندان کا ہی ایک پودا مانتے ہیں- اس کا اصل نام تخم بلنگا ہے لیکن ہمارے ہاں اسے تخم ملنگا ہی کہتے ہیں- اس لیے ہم اسی لفظ کا استعمال کریں گے-

تخم ملنگا کا استعمال ہمارے ہاں بہت کم کیا جاتا ہے اور زیادہ تر لوگ اس کی افادیت سے بھی ناواقف ہیں اسی لیے ہم نے ضروری سمجھا کہ آپ کو تخم ملنگا کے فوائد سے آشنا کروایا جائے-

زیادہ تر تخم ملنگا کا استعمال گرمیوں کے موسم میں شربت وغیرہ میں ملا کر کیا جاتا ہے یا پھر اس کا استعمال فالودہ وغیرہ میں ہوتا ہے کیونکہ اس کے استعمال سے جسم سے گرمی کم ہو جاتی ہے اور ٹھنڈک کا احساس ہوتا ہے- اس کے علاوہ بھی آپ اسے فروٹ، دہی، دودھ، لسی، لیموں پانی اور ملک شیک میں بھی استعمال کر سکتے ہیں اس میں فائبر،فاسفورس، تھایا مین، آئیوڈین، کاربوہائیڈریٹس، زنک، تانبا، چکنائی، وٹامنز اور کیلشیم پایا جاتا ہے اب اس کے فوائد بھی جان لیتے ہیں۔

فوائد:
٭تخم ملنگا ہماری جلد کو جوان رکھتا ہے اس سے بڑھاپے کے آثار دیر سے نمایاں ہوتے ہیں کیونکہ اس میں اینٹی آکسیڈنٹ کی دوگنا مقدار پائی جاتی ہے
٭تخم ملنگا ہاضمے کو درست رکھتا ہے معدے کے لیے بھی یہ مفید ہے
٭تخم ملنگا کھانے سے بلڈ پریشر اور کولیسٹرول کی سطح نارمل رہتی ہے
٭تخم ملنگا سے وزن میں کمی بھی ہوتی ہے
٭تخم ملنگا شریانوں کی تنگی کو دور کرتا ہے اس لیے دل کے امراض میں مفید ہوتا ہے
٭تخم ملنگا جسم سے زائد چربی کو کم کرتا ہے اور جسم کو توانائی مہیا کرتا ہے
٭تخم ملنگا ذیابیطس سے محفوظ رکھتا ہے
٭اس میں کیلشیم کی موجودگی ہماری ہڈیوں اور پٹھوں کو مظبوط بناتی ہے
٭تخم ملنگا دانتوں کی صحت کو بھی برقرار رکھتا ہے
٭تخم ملنگا کے استعمال سے چہرے کے داغ دھبے اور دانوں سے نجات مل جاتی ہے
٭تخم ملنگا بالوں کی بہتر نشو و نما کرتا ہے اس کے استعمال سے بال لمبے ہو جاتے ہیں اور قبل از وقت سفید ہونے سے بھی بچاتا ہے
٭تخم ملنگا جوڑوں کے دردوں سے نجات دلاتا ہے
٭تخم ملنگا کے استعمال سے جسمانی سوزش نہیں ہوتی
٭تخم ملنگا کے استعمال سے نیند اچھی آتی ہے
٭تخم ملنگا وزن میں کمی لانے کے لیے بھی مفید ہوتا ہے
٭تخم ملنگا پیٹ کے امراض سے بچاتا ہے
٭تخم ملنگا بھوک کو کم کرنے میں مدد گار ہے کیونکہ اس کے استعمال سے بھوک کم لگتی ہے
٭تخم ملنگا کھانے سے کھانسی کو آرام ملتا ہے
٭اگر جلد خشک ہو خاص طور پر جب سردیوں کا موسم ہو تو تخم ملنگا کو پیس کر ناریل کے تیل میں ملا کر مالش کریں خشکی دور ہو جائے گی
۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں