Saturday, January 4, 2025
ہومPakistanاٹک میں انتخابی امیدوار کے دفتر پر نامعلوم افراد کی فائرنگ

اٹک میں انتخابی امیدوار کے دفتر پر نامعلوم افراد کی فائرنگ



اٹک میں انتخابی امیدوار کے دفتر پر نامعلوم افراد کی فائرنگ

اٹک (ڈیلی پاکستان آن لائن) اٹک میں آزاد امیدوار چنگیز خان کے دفتر پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ضلع اٹک کی تحصیل حضرو سے تعلق رکھنے والے آزاد امیدوار چنگیز خان کے دفتر پر نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی۔چنگیز خان جو کہ صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی ون اٹک سے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں، دفتر کے ایک کمرے میں نماز پڑھ رہے تھے۔فائرنگ کا واقعہ چنگیز خان کے نماز پڑھنے کے بعد پیش آیا جب وہ دوسرے کمرے میں جاچکے تھے جس کی وجہ سے وہ حملے سے محفوظ رہے۔نامعلوم افراد کی جانب کی فائرنگ سے گولیاں دروازے کو چیرتی ہوئی نکل گئیں۔ پولیس کو واقعے کی بروقت اطلاع دی گئی جس پر پولیس جائے وقوعہ پر پینچ گئی ہے جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں