Sunday, December 29, 2024
ہومWorldپبلک ٹوائلٹ میں چھوڑی گئی نومولود کو سینیٹری ورکرز نے بچالیا

پبلک ٹوائلٹ میں چھوڑی گئی نومولود کو سینیٹری ورکرز نے بچالیا



نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست تامل ناڈو میں کسی سنگ دل نے انتہائی شقاوت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک نومولود کو پبلک ٹوائلٹ میں چھوڑ دیا۔ سینیٹری ورکرز نے بچی کو ریسکیو کرکے اسپتال منتقل کیا۔

تامل ناڈو کے ایک دور افتادہ ضلع میں بس اسٹینڈ کے نزدیک واقع پبلک ٹوائلٹ میں جب سینیٹری ورکرز نے صفائی شروع کی تو دیکھا کہ کسی نے نومولود کو زمین پر لِٹاکر اُس پر کچرے کی ٹوکری اُلٹی رکھ دی تھی۔

بچی کی حالت تھوڑی سی خراب دکھائی دے رہی تھی۔ سینیٹری ورکرز بچی کو لے کر فوراً اسپتال پہنچے جہاں ڈاکٹرز نے بچی کا بھرپور معائنہ کیا اور مناسب طبی امداد دی۔ اب بچی کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔

تامل ناڈو میں تین دن کے دوران یہ اپنی نوعیت کا دوسرا واقعہ ہے۔ تین دن قبل ایک گاؤں میں کوئی شخص ایک نومولود کو مکان کے پچھلے حصے میں رکھ کر چلا گیا تھا۔ گاؤں کے لوگوں نے نومولود کو بروقت نہ دیکھا ہوتا تو آوارہ کتے اُسے بھنبھوڑ کھاتے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں