Thursday, December 26, 2024
ہومBusinessآئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم...

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم و خشک رہے گا محکمہ موسمیات



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک رہے گا، تاہم گلگت بلتستان اور بالائی خیبرپختونخواہ کےچند مقامات پر بارش ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، تاہم چترال، دیر، سوات اور کوہستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کےسا تھ چند مقامات پر بارش ہو سکتی ہے۔اس کے علاوہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور گرم رہے گا، تاہم مری، گلیات میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے ۔  محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم اور خشک جبکہ تھرپارکر، مٹھی اور گردونواح میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔ اس کے علاوہ کشمیرمیں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے جبکہ  گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود ر ہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش بھی ہو سکتی ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں