Monday, January 6, 2025
ہومSportsپی سی بی نے قومی ٹیم کی نئی سلیکشن کمیٹی کا اعلان...

پی سی بی نے قومی ٹیم کی نئی سلیکشن کمیٹی کا اعلان کر دیا 



(24 نیوز)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ایک بار پھر نئی قومی سلیکشن کمیٹی کا اعلان کردیا، عاقب جاوید، اظہر علی اور علیم ڈار کو سلیکشن کمیٹی میں شامل کرلیا گیا۔

 یاد رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی اور محمد یوسف کے سلیکٹرز سے مستعفی ہونے کے بعد پی سی بی نے قومی سلیکشن کمیٹی میں تبدیلیوں کا فیصلہ کیا تھا۔تاہم اب پی سی بی نئی قومی سلیکشن کمیٹی کا اعلان کردیا، نئی قومی سلیکشن کمیٹی میں سابق بولنگ کوچ عاقب جاوید، سابق کپتان اظہر علی اور آئی سی سی کے سابق ایلیٹ امپائر علیم ڈار کو رکھا گیا ہے۔

 اسد شفیق سلیکشن کمیٹی میں برقرار رہیں گے جبکہ حسن چیمہ ڈیٹا اینالسٹ کے طور پر کام جاری رکھیں گے۔قومی سلیکشن کمیٹی انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے ہیڈ کوچ اور کپتان سے مشاورت کے بعد قومی ٹیم کا انتخاب کرے گی۔نئی سلیکشن کمیٹی نئے ٹیسٹ کپتان کے حوالے سے بھی اپنی سفارشات تیار کرکے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو پیش کرے گی۔

خیال رہے کہ محمد یوسف نے 2 ہفتے قبل سلیکٹر کے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا اور چیئرمین پی سی بی نے چند روز قبل سلیکشن کمیٹی کی ازسر نو تشکیل دینے کا اعلان کیا تھا۔ تاہم، گرین شرٹس کے دورہ آسٹریلیا کے لیے پاکستانی ٹیم کا اعلان نئی سلیکشن کمیٹی کرے گی۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں