Wednesday, January 1, 2025
ہومWorldگراؤنڈ آپریشن: غزہ میں 3 اسرائیلی فوجیوں کی موت، 9 پوائنٹس میں...

گراؤنڈ آپریشن: غزہ میں 3 اسرائیلی فوجیوں کی موت، 9 پوائنٹس میں جانیں اہم ترین تازہ جانکاریاں


غزہ کے جبالیہ میں ہلاک تین اسرائیلی فوجیوں کی آخری رسومات جمعہ کے روز یروشلم میں ادا کی جائے گی، اسرائیلی فوجیوں نے اس وقت جبالیہ کو گھیر رکھا ہے اور حماس کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

اسرائیلی حملے کے بعد غزہ میں تباہی کا منظر / یو این آئی

user

اسرائیل اس وقت کئی محاذ پر جنگ جاری رکھے ہوئے ہے اور ہر جگہ تباہی و بربریت کا منظر دکھائی دے رہا ہے۔ تازہ ترین خبروں کے مطابق غزہ پٹی میں بھی اسرائیلی حملہ جاری ہے اور گراؤنڈ آپریشن میں اسے سخت مزاحمت کا بھی سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا جا رہا ہے کہ زمینی حملے میں 3 اسرائیلی فوجیوں کی موت واقع ہو گئی ہے جن کی آخری رسومات آج (11 اکتوبر) یروشلم میں ادا کی جائے گی۔ اس درمیان اسرائیلی فوج کے حملے میں لبنان واقع اقوام متحدہ کے امن فوجیوں کا ہیڈکوارٹر کو نقصان پہنچا ہے۔ اس حملے میں 2 امن فوجی زخمی بھی ہوئے ہیں۔ دنیا کے مختلف ممالک اور اقوا متحدہ نے اس اسرائیلی حملہ کی سخت مذمت کی ہے۔ اس کے علاوہ بھی مختلف ذرائع سے کئی طرح کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ آئیے یہاں 9 پوائنٹس میں اہم ترین تازہ جانکاریوں پر نظر ڈالتے ہیں…

  1. لبنان واقع امن فوجیوں کے ہیڈکوارٹر پر حملہ کے بعد اسرائیل نے کہا کہ حزب اللہ کے شورش پسند یو این ہیڈکوارٹر کے نزدیک ٹھکانہ بنائے ہوئے تھے۔ اسرائیل کے ذریعہ کیے گئے اس حملہ پر امریکہ اور اٹلی جیسے ممالک نے ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔

  2. اسرائیلی حملہ میں جو 2 امن فوجی زخمی ہوئے ہیں، ان کی چوٹ سنگین نہیں ہے، یعنی وہ خطرے سے باہر ہیں۔ اقوام متحدہ میں انڈونیشیا کے سفیر کا کہنا ہے کہ اس حملہ سے پتہ چلتا ہے کہ اسرائیل کس طرح خود کو بین الاقوامی قوانین سے بالاتر سمجھتا ہے۔

  3. اٹلی کے وزیر دفاع نے کہا کہ امن فوجیوں پر حملہ جنگی جرائم کے زمرہ میں آ سکتا ہے۔ انھوں نے اس بارے میں اسرائیل سے وضاحت پیش کرنے کو بھی کہا ہے۔

  4. اسرائیلی فوجیوں کا کہنا ہے کہ انھوں نے غزہ میں 20 دہشت گردوں کو نشانہ بنایا ہے۔ حالانکہ ابھی تک اس بات کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے کہ ان میں سے کتنے لوگ ہلاک یا زخمی ہوئے ہیں۔

  5. غزہ کے جبالیہ میں ہلاک تین اسرائیلی فوجیوں کی آخری رسومات جمعہ کے روز یروشلم میں ادا ہوگی۔ اسرائیلی فوج نے جبالیہ کو اس وقت گھیر رکھا ہے اور وہاں حماس کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

  6. اسرائیل نے حزب اللہ کے چیف کمانڈر واقف صفا کو ہدف بناتے ہوئے بیروت کے دو علاقوں میں ہوائی حملے کیے ہیں۔ حالانکہ حزب اللہ کمانڈر اسرائیلی حملے سے بچ کر نکلنے میں کامیاب رہے۔

  7. اسرائیل نے لبنان کی سرحد پر اپنی ریزرو فورس کے 10 ہزار فوجیوں کو تعینات کر دیا ہے۔ لبنان میں اسرائیلی فوج گراؤنڈ آپریشن چلا رہی ہے۔ ایسے میں 10 ہزاری اضافی فوجیوں کی تعیناتی کا مطلب ہے کہ آنے والے دنوں میں اسرائیلی فوج لبنان میں اپنی مہم کو مزید متحرک کرنے جا رہی ہے۔

  8. اسرائیل کے اشکیلون علاقہ میں ڈرون سے حملہ ہوا ہے۔ اس حملہ کے بعد اسرائیل میں سیکورٹی الارم بج اٹھے۔ حالانکہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ اسرائیلی ایئر ڈیفنس نے اس ڈرو کو ہوا میں ہی تباہ کر دیا۔

  9. اقوام متحدہ سیکورٹی کونسل کی میٹنگ میں فلسطین کے سفیر نے جمعرات کو سبھی ممالک سے اسرائیل کو اسلحہ سپلائی بند کرنے کی اپیل کی۔ فلسطینی سفیر نے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر کارروائی کی کمی کے سبب اسرائیل کو جنگی جرائم کی توسیع کرنے کا حوصلہ مل رہا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔






Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں