Monday, December 23, 2024
ہومWorldکولمبیا اور ترکیہ کے بعد وسطی امریکی ملک نکارا گوا نے بھی...

کولمبیا اور ترکیہ کے بعد وسطی امریکی ملک نکارا گوا نے بھی اسرائیل کےساتھ سفارتی تعلقات ختم کر دیئے



منا گوا(ڈیلی پاکستان آن لائن )وسطی امریکی ریاست نکاراگوا نے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے صیہونی ریاست کو فاشسٹ اور نسل کش قرار دیدیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق فلسطین اور لبنان پر اسرائیلی حملوں پر امریکی ریاست نکاراگوا کی حکومت کی جانب سے صیہونی ریاست پر شدید تنقید کی گئی ہے۔
نکاراگوا حکومت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اسرائیل کی فاشسٹ حکومت فلسطین میں نسل کشی کر رہی ہے، تعلقات میں دراڑ فلسطینی علاقوں پر اسرائیل کے حملوں کی وجہ سے ہے۔
وسطی امریکی ریاست کی کانگریس نے غزہ میں ایک سال سے جاری اسرائیلی جارحیت کے خلاف ایکشن لینے کی قرار داد بھی منظور کی تھی اور کہا تھا کہ اسرائیل کے جارحانہ اقدامات لبنان تک پہنچ چکے ہیں، اس کے علاوہ شام، یمن اور ایران کے لئے بھی خطرات بڑھ گئے ہیں۔ 
خیال رہے کہ 7 اکتوبر سے غزہ اور مغربی کنارے میں جاری اسرائیلی بربریت میں اب تک 43 ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور ایک لاکھ سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔
اسرائیل نے فلسطین کے بعد لبنان میں بھی فضائی اور زمینی کارروائیاں شروع کر رکھی ہیں اور بیروت میں رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے جس میں اب تک سینکڑوں افراد شہید اور ہزارو ںزخمی ہو چکے ہیں۔
نکارا گوا سے قبل کولمبیا اور ترکیہ بھی اسرائیل سے سفارتی تعلقات ختم کر چکے ہیں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں