(ویب ڈیسک)انڈے بہترین غذاؤں میں سرفہرست ہیں اور ناشتے میں ان کا استعمال بہت سارے فوائد فراہم کر سکتا ہے، انڈے نہ صرف صحت بلکہ رنگ گورا کرنے کیلیے بھی انتہائی کار آمد ہیں۔
اس حوالے سے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں حکیم شاہ نذیر نے انڈے کی افادیت اور اس کے استعمال سے ہونے والے دیگر فوائد پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔
انہوں نے بتایا کہ ایک انڈے میں 154 کیلوریز ہوتی ہیں اور نہ صرف اس کی زردی اور سفیدی صحت بخش ہے بلکہ اس کا چھلکا بھی بہت اہمیت کا حامل ہے۔
کولیسٹرول امراض قلب میں مبتلا اور بلڈ پریشر کے مریض انڈے کھانے سے لازمی اجتناب کریں بصورت دیگر یہ ان لوگوں کیلئے فائدے کے بجائے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے۔
حکیم شاہ نذیر کا کہنا تھا کہ انڈے کو توڑ کر کچا کھانے سے فوڈ پوائزنگ کا خطرہ ہوتا ہے حالانکہ کچا انڈے میں مکمل توانائی ہوتی ہے اور قوت مدافعت کیلئے بھی مفید ہے لیکن ہر کسی کیلیے نہیں۔
یہ بھی پڑھیں : وینا ملک کا نیا قصہ،سب کی توجہ کا مرکز کیوں بن گیا؟فضا علی نے بتادیا
ان کا کہنا تھا کہ روزانہ 3 انڈے کھانے سے آپ وٹامن بی 5، وٹامن بی 12، وٹامن بی 2، فاسفورس، سیلینیم اور وٹامن ڈی اور ای، وٹامن کے،وٹامن بی 6، زنک اور کیلشیم کی اچھی مقدارحاصل کر سکتے ہیں۔
انڈے سے رنگ گورا کرنے کا نسخہ
انڈے سے رنگ گورا کی ترکیب بتاتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ 50 گرام بیسن 20 گرام حُسن یوسف اور 20 گرام انڈوں کے چھلکوں کا پاؤڈر لیں۔ ان سب اجزاء کو دودھ میں ملاکر پیسٹ بنائیں اور چہرے پرلگالیں اور 20 سے 30 منٹ بعد ٹھنڈے پانی سے دھو لیں، ایک ہفتے میں ہی آپ کو اس کا بہترین رزلٹ سامنے آجائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ ناشتے میں انڈوں کا استعمال آپ کی یادداشت کو تیزکرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں کیونکہ اس میں وافر مقدار میں کولین پایا جاتا ہے جو دماغ کیلئے ایک اہم غذا ہے۔
اس کے علاوہ انڈہ آپ کے جسم میں موجود تمام نقصان دہ کولیسٹرول کو ختم کرتا ہے جس سے دل کی بیماری کے امکانات کم ہوجاتے ہیں، انڈوں میں موجود سیلینیم دل کو طاقت فراہم کرتے ہیں جس سے جلدی موت کے امکانات بھی پچاس فیصد تک کم ہوجاتے ہیں۔