اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن میں سال 2022-23میں سب سے زیادہ سیل ریکارڈ کی گئی ،یوٹیلیٹی سٹورز کی سیل 2022-23میں ریکارڈ 137ارب 15کروڑ 50لاکھ روپے رہی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ذرائع کاکہنا ہے کہ بنیادی اشیا پر حکومتی سبسڈی کے باعث سیل بلند ترین سطح پر پہنچ گئی،آٹا، چینی، گھی، دالوں، چاول پر حکومت بھاری سبسڈی دے رہی ہے،گزشتہ مالی سال یوٹیلیٹی سٹورز کا خالص منافع 76کروڑ 40لاکھ روپے رہا، گزشتہ مسلسل 3سال سے یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن منافع میں ہے۔
ذرائع کاکہنا ہے کہ مالی سال 2021-22میں یوٹیلیٹی سٹورز کی سیل 112ارب 32کروڑ تھی ،مالی سال 2020-21میں یوٹیلیٹی سٹورز کی سیل 120ارب 24کروڑ روپے تھی،مالی سال 2019-20میں یوٹیلیٹی سٹورز کی سیل 53ارب 32کروڑ روپے تھی،مالی سال 2018-19میں یوٹیلیٹی سٹورز کی سیل 9ارب 68کروڑ 50لاکھ روپے تھی،سال 2018-19میں یوٹیلیٹی سٹورز 6ارب 37کروڑ 30لاکھ روپے خسارے میں تھا۔