Thursday, December 26, 2024
ہومSportsانگلینڈ کے خلاف دوسرا  ٹیسٹ  سلیکشن کمیٹی کی مشاورت مکمل

انگلینڈ کے خلاف دوسرا  ٹیسٹ  سلیکشن کمیٹی کی مشاورت مکمل



(24 نیوز) انگلینڈ کے خلاف دوسرے  ٹیسٹ کے لئے ٹیم کے انتخاب پر سلیکشن کمیٹی نے مشاورت مکمل کر لی۔

ذرائع کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کے ممبران عاقب جاوید،اظہر علی، علیم ڈار نے ملتان میں  ہیڈ کوچ اور  کپتان شان مسعود  سے تبادلہ خیال کیا، دوسرےٹیسٹ میچ کے لیے قومی ٹیم  کا اعلان چیئرمین پی سی بی کی منظوری سے ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: انگلینڈ کیخلاف ٹیم کی ناقص پرفارمنس، چیئر مین پی سی بی نے بڑاقدم اٹھالیا

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ سلیکشن کمیٹی نے ملتان سٹیڈیم کادورہ  بھی کیا اور کیورٹر سے پچ کی تیاری پر بات چیت بھی کی۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں