Tuesday, January 7, 2025
ہومWorldغزہ، لبنان اسرائیلی بمباری کے نشانے پر، 58 شہید، لاکھوں بچے خوراک...

غزہ، لبنان اسرائیلی بمباری کے نشانے پر، 58 شہید، لاکھوں بچے خوراک سے محروم



غزہ، بیروت (اے ایف پی، جنگ نیوز) غزہ اور لبنان پر اسرائیل کی بے رحمانہ بمباری کا سلسلہ نہ رک سکا، غزہ میں مزید 49افراد شہید اور 250کے قریب زخمی ہوگئے جبکہ لبنان میں مزید 9افراد شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے،اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ کو ملبے کا ڈھیر بنادیا ہے ، غزہ میں لاکھوں بچوں کو خوراک کی کمی کا سامنا ہے ، حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کا کہنا ہے کہ انہوں نے شمالی غزہ میں اسرائیلی فوجیوں پر حملے کئے ہیں ، ان کے مطابق حملوں میں ایک فوجی ٹینک تباہ کردیا جبکہ متعدد فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں ، اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ حزب اللہ نے یوم کپور کے موقع پر 320راکٹ اور ڈرونز سے حملے کئے ہیں،ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے بیروت میں اسرائیلی بمباری سے تباہ شدہ مقام کا دورہ کیا ہے، اسپین اور اردن نے بھی اسرائیل کو ہتھیارفروخت کرنے پر پابندی کا مطالبہ کردیا ہے، اس سے قبل فرانس نے بھی یہ مطالبہ کیا تھا، اقوا م متحدہ کے امن دستوں نے لبنان کی سرحد سے پیچھے ہٹنے کا اسرائیلی مطالبہ ماننے سے انکا ر کردیا۔ تفصیلات کے مطابق غزہ اور لبنان پر اسرائیلی بمباری کا سلسلہ بدستور جاری ہے ، 24گھنٹوں کے دوران مزید 58افراد شہید اور سیکڑوں زخمی ہوگئے ۔ فلسطینی ہلال احمر کے مطابق 90فیصد بچوں کو خوراک کی کمی کا سامنا ہے ، فلسطینی احمر کا کہنا ہےکہ انسانی مصائب کو کبھی بھی قبول نہیں کرنا چاہئے اور ہمیں ہمیشہ ہی اس جاری بحران کو ختم کرنے کی کوشش کرتے رہنا چاہئے ۔ لبنان میں موجود اقوام متحدہ کی عارضی امن فورس کا کہنا ہے کہ جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب نامعلوم سمت سے ہونے والی فائرنگ میں اس کا ایک اور اہلکار زخمی ہوگیا ہے جس کے بعد حالیہ شیلنگ اور فائرنگ کے واقعات میں زخمی ہونے والے اقوام متحدہ کے اہلکاروں کی تعداد 5 ہوگئی ہے ۔ اقوام متحدہ امن فوج کے ترجمان کے مطابق حملوں میں ان کی متعدد چیک پوسٹوں کو بھی نقصان پہنچا ہے ۔یواین فوج کے ترجمان نے اے ایف پی کو بتایا کہ جنوبی لبنان میں اقوام متحدہ کے امن دستے اپنے پانچ ارکان کے زخمی ہوچکے جبکہ تنصیبات کو بھی نقصان پہنچا ہے ، انہوں سرحدی علاقے سے پیچھے ہٹنے کا اسرائیلی مطالبہ مسترد کرتے ہوئے نے خبردار کیا کہ خطے میں تباہ کن علاقائی جنگ کا سامنا ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں