Friday, January 3, 2025
ہومHealth and Educationکراچی: فضائی آلودگی بڑھ گئی، سانس کے مرض میں اضافہ

کراچی: فضائی آلودگی بڑھ گئی، سانس کے مرض میں اضافہ


—فائل فوٹو

ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں فضائی آلودگی بڑھنے سے سانس کے مرض میں اضافہ ہوا ہے۔

صدر پیڈیٹریکس ایسوسی ایشن کے مطابق آلودگی کے باعث سانس کے مرض میں مبتلا یومیہ 80 سے 90 بچے سرکاری اسپتال آ رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا ہے کہ گلے اور سینے کا انفیکشن بڑھنے سے دمے کا مرض ہوتا ہے۔

صدر پیڈیٹریکس ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ گزشتہ ماہ کے مقابلے اس وقت کراچی میں سانس کے مرض میں دگنا اضافہ ہوا ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ احتیاطی تدابیر اختیار نہ کی گئیں تو سانس کامرض تشویش ناک صورت اختیار کر سکتا ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں