Thursday, December 26, 2024
ہومPakistanشنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس آج سے اسلام آباد میں شروع ہوگا

شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس آج سے اسلام آباد میں شروع ہوگا



شنگھائی تعاون تنظیم کا 23 واں سربراہی اجلاس آج سے اسلام آباد میں شروع ہوگا، وفاقی دارالحکومت میں اجلاس کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔ ایس سی او سمٹ میں شرکت کے لیے سربراہان کی آمد جاری ہے۔

چین کے وزیراعظم، بھارت کے وزیر خارجہ، ایرانی اول نائب صدر، قازقستان، تاجکستان اور ازبکستان کے وزرائے اعظم پاکستان کے مہمان بنیں گے۔

کرغزستان، ترکمانستان سے اعلیٰ سطح کے وفود، شنگھائی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل، بزنس کونسل کے چیئرمین بورڈ بھی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

ایس سی او اجلاس میں معیشت، تجارت، ماحولیات اور سماجی و ثقافتی روابط کے شعبوں میں جاری تعاون پر تبادلہ خیال کیا جائے گا اور تنظیم کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

اجلاس میں تنظیم کے رکن ممالک باہمی تعاون کو مزید بڑھانے اور تنظیم کے بجٹ کی منظوری کے لیے اہم تنظیمی فیصلے کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا ہے کہ ایس سی او اجلاس میں معاشی امور، تجارت اور کنیکٹیویٹی پر فوکس رہے گا، رکن ممالک کے سربراہان کا آنا پاکستان کے اقدامات پر اعتماد کا ثبوت ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں