Monday, December 23, 2024
ہومScience and Technologyواٹس ایپ کے نئے فیچر نے دھوم مچا دی

واٹس ایپ کے نئے فیچر نے دھوم مچا دی



(24 نیوز) واٹس ایپ کے نئے فیچر نے ہر طرف دھوم مچا دی ہے جس سے ویڈیوز دیکھنے کا تجربہ مزید شاندار ہو جائے گا، اس فیچر کی مدد سے ویڈیو کی رفتار، کنٹرول اور پکچر ان پکچر موڈ بھی شامل ہے۔

واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے ایک شاندار نیا فیچر متعارف کروا دیا ہے جس نے ایپ کے استعمال کا تجربہ مزید بہتر بنا دیا ہے، آئی او ایس (iOS) کے لیے اپ ڈیٹ میں ویڈیوز کی پلے بیک رفتار کو ایڈجسٹ کرنے کی صلاحیت شامل کر دی گئی ہے۔

صارفین اب ویڈیوز کو 3 رفتاروں پر دیکھ سکتے ہیں، نارمل، تیز (1.5x) اور بہت تیز (2.0x)، اس آپشن کے ذریعے طویل ویڈیوز کو کم وقت میں دیکھنا ممکن ہو جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ٹک ٹاک نے پاکستانیوں کو بڑا جھٹکا دیدیا

اس کے ساتھ ساتھ واٹس ایپ نے پکچر ان پکچر موڈ بھی شامل کیا ہے جس سے صارفین ویڈیو کی ونڈو کو سکرین پر کہیں بھی گھما سکتے ہیں اور اس کا سائز تبدیل کر سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ پلے بیک بار کے ساتھ موجود یہ نیا بٹن ویڈیو دیکھنے کا تجربہ مزید سہل بنا دے گا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں