پاکستان کے اسپن بولرز نعمان علی اور ساجد خان نے 52 سال بعد ٹیسٹ کرکٹ کا ریکارڈ برابر کردیا۔
ملتان میں دوسرے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کی تمام 20 وکٹیں پاکستان کے 2 اسپن بولرز نے حاصل کیں۔
یہ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ساتواں موقع ہے جب 20 وکٹیں 2 بولرز نے لی ہوں۔ انگلینڈ اور آسٹریلیا دو دو بار جبکہ جنوبی افریقا اور پاکستان ایک ایک بار یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔
آخری بار 1972ء میں آسٹریلیا کے ڈینس للی اور باب میسی نے انگلینڈ کے 20 کھلاڑی آوٹ کیے تھے۔
پاکستان نے 1956ء کے کراچی ٹیسٹ میں آسٹریلیا کو 9 وکٹ سے ہرایا تھا اور اس میچ میں فضل محمود اور خان محمد نے مشترکہ طور پر 20 آؤٹ کیے تھے۔
فضل محمود نے اس میچ میں 13 اور خان محمد نے 7 وکٹیں حاصل کی تھیں۔