Saturday, December 28, 2024
ہومWorldترکیہ میں بس حادثہ6 افراد جاں بحق

ترکیہ میں بس حادثہ6 افراد جاں بحق



انقرہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)ترکیہ کے وسطی صوبے اکسارے میں بس کے الٹنے سے 6 افراد جاں بحق اور 25 زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اکسارے انقرہ موٹر وے پر بس کو حادثہ پیش آیا ہے، بس الٹنے سے 6 افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ 25 زخمی ہوئے ہیں۔

گورنر مہمت علی کمبوزوگلو کا کہنا ہے کہ یہ بس مغربی صوبے بالی سیر سے مسافروں کو وسطی ترکیہ کے مشہور سیاحتی مقام کپاڈو شیا کے علاقے میں لے جا رہی تھی۔

یہ واضح نہیں ہوا ہے کہ اکسارے انقرہ موٹر وے پر حادثہ کس وجہ سے پیش آیا۔

گورنر مہمت علی کمبوزوگلو نے بتایا ہے کہ زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، حادثے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں