Wednesday, January 8, 2025
ہومBreaking Newsچیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے پی بی 32 سے میدان مار لیا

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے پی بی 32 سے میدان مار لیا


بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما اور چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی بی 32 سے کامیاب ہوگئے۔

بلوچستان کی صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی بی 32 چاغی کے تمام 91 پولنگ اسٹیشنز کا غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ آگیا ہے۔

غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما صادق سنجرانی کامیاب ہوئے۔

صادق سنجرانی نے 18 ہزار 802 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی اور ان کے مد مقابل جے یو آئی (ف) کے رہنما میر امان اللہ نوتزئی 17ہزار 9 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر رہے۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں