Monday, December 23, 2024
ہومBusinessلیسکو کے صارفین کے لئے خوشخبری

لیسکو کے صارفین کے لئے خوشخبری



(شاہد سپرا) لیسکو کے صارفین کے لئے خوشخبری، بجلی صارفین کیلئے 7 لاکھ 50ہزار  کےسنگل فیز میٹرز کی خریداری کا عمل شروع کرے گی۔

ذرائع کے مطابق  بورڈ آف ڈائریکٹرز کی منظوری   کے بعد کمپنی رواں ماہ  سنگل فیز میٹرز  خریدنے کا عمل شروع کرے گی۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ  ٹینڈر کے ذریعے کامیاب کمپنی سے سنگل فیز میٹرز خریدے جائیں گے،لیسکو کو 3کھیپ کی صورت میں ساڑھے 7لاکھ میٹرز فراہم کئے جائیں گے،لیسکو  نیو کنکشن اور جلنے والے میٹرز کو تبدیل کرنے کیلئے خریداری کرے گی۔

خیال رہے کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے بعد صارفین نے سنگل فیز میٹر لگوانا شروع کئے۔

یہ بھی پڑھیں : گدھے پر زیادہ وزن لادنا جرم قرار، کتنی سزا ہوگی؟





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں