Wednesday, January 1, 2025
ہومWorldبھارت میں مذہبی تہوار کے دن شوہر کی لمبی زندگی کیلئے ورت...

بھارت میں مذہبی تہوار کے دن شوہر کی لمبی زندگی کیلئے ورت رکھنے والی خاتون نے خاوند کو ہی قتل کر دیا 



ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارتی ریاست اترپردیش میں شوہر کی زندگی کے لیے ورت رکھنے والی بیوی نے شوہر کو قتل کردیا۔

حال ہی میں بھارت سمیت دنیا بھر میں موجود ہندو مذہب کے پیروکاروں نے کروا چوتھ کا تہوار منایا جس میں شادی شدہ خواتین اپنے شوہروں کی لمبی زندگی کے لیے ‘ورت’ (ایک دن کا روزہ) رکھتی ہیں۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اتوار کو اتر پردیش کے کوشامبی ضلع میں ایک خاتون نے مبینہ طور پر اپنے شوہر کو زہر دے کر مار ڈالا، یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب مذکورہ خاتون نے شوہر کے لیے رکھا جانے والا ورت مکمل کیا۔پولیس حکام کے مطابق سویتا نامی خاتون  نے اپنے شوہر  32 سالہ شیلیش کو شک کی بنیاد پر زہر دیا، سویتا کو شک تھا کہ شیلیش کے کسی دوسری عورت کے ساتھ تعلقات ہیں۔

جوڑے میں ورت کھولنے کے دوران ایک بحث شروع ہوگئی، شیلیش کے بھائی نے پولیس کو دیے گئے بیان میں الزام عائد کیا کہ اس کی بھابھی نے بھائی کے کھانے میں زہر ملاکر اسے قتل کیا ہے۔

بعدازاں جب اسے اسپتال لے جایا گیا تو وہ دوران علاج دم توڑ گیا۔پولیس نے سویتا کو گرفتار کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے جب کہ ملزمہ کے خلاف مزید کارروائی کی جارہی ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں