ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 ہزار روپے اضافے کے بعد تاریخ کی بُلند ترین سطح 2 لاکھ 85 ہزار 400 روپے پر پہنچ گئی۔
جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونا 1714 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 44 ہزار 684 روپے کا ہوگیا، بین الاقوامی مارکیٹ میں سونا 20 ڈالرز اضافے سے 2 ہزار 757 ڈالرز فی اونس ہوگیا۔
واضح رہے کہ 21 اکتوبر کو پاکستان میں سونے کی قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 2 لاکھ 82 ہزار 300 روپے پر پہنچ گئی تھی۔
جیولرز ایسوسی ایشن نے بتایا تھا کہ ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج 500 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
بیان میں کہا گیا تھا کہ 500 روپے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 82 ہزار 300 روپے ہوگئی۔
جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونا 429 روپے مہنگا ہو کر 2 لاکھ 42 ہزار 27 روپے کا ہوگیا۔