Friday, December 27, 2024
ہومHealth and Educationعلماء پولیو سے متعلق آگاہی پھیلانے میں کردار ادا کریں: علی امین...

علماء پولیو سے متعلق آگاہی پھیلانے میں کردار ادا کریں: علی امین گنڈاپور


وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور—فائل فوٹو

وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور نے اپیل کی ہے کہ علمائے کرام سے گزارش ہے کہ پولیو سے متعلق آگاہی پھیلانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

علی امین گنڈاپور نے پولیو کے عالمی دن پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انسداد پولیو مہم ضروری ہے، اس کیلئے صوبے میں چلینجز ہیں۔

اُنہوں نے کہا ہے کہ صوبے میں پولیو کا خاتمہ کرنا ہے، کسی گھر میں ایک معذور بھی ہو تو یہ پورے خاندان والوں کے لیے تکلیف دہ ہوتا ہے۔

وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا نے عوام سے اپیل کی ہے کہ انسدادِ پولیو مہم کا بائیکاٹ نہ کیا جائے، بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے لازمی پلائیں۔

اُنہوں نے کہا کہ صوبے میں انسدادِ پولیو مہم شروع کی جا رہی ہے، ان علاقوں کو زیادہ توجہ دیں گے جہاں بچے پولیو سے بچاؤ کے قطرے پینے سے محروم رہ جاتے ہیں۔

علی امین گنڈاپور نے یہ بھی کہا کہ کسی کو معذوری سے بچانا بھی ان کی زندگی بچانے کے برابر ہے، پولیو کا خاتمہ پوری قوم کی جنگ ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں