Thursday, January 2, 2025
ہومBreaking Newsکمپنی نے اسمارٹ فون مفت میں ٹھیک کرنے کا اعلان کردیا

کمپنی نے اسمارٹ فون مفت میں ٹھیک کرنے کا اعلان کردیا


بھارت میں گیجٹس بنانے والی کمپنی ون پلس نے اسمارٹ فون مفت میں ٹھیک کرنے کا اعلان کردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گیجٹس بنانے والی کمپنی ون پلس نے بھارت میں اپنے اسمارٹ فونز میں ڈسپلے پر مدر بورڈ کی خرابی اور گرین لائن کے مسئلے کو دور کرنے کا اعلان کیا ہے۔

کمپنی نے ون پلس 8 اور ون پلس 9 سیریز سے متعلق مسائل کو تسلیم کیا اور منتخب ڈیوائسز کے لیے اپ گریڈ پروگرام کے علاوہ تمام متاثرہ ڈیوائسز کے لیے مفت ریزولیوشن اور لائف ٹائم اسکرین وارنٹی کا وعدہ کیا۔

کمپنی کے مطابق حالیہ مہینوں میں بہت سے صارفین کو ون پلس اسمارٹ فونز میں مسائل کا سامنا ہے خاص طور پر ون پلس 8 سیریز اور ون پلس 9 سیریز جس کے لیے بہت سی شکایات منظر عام پر آئی ہیں۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ ڈیوائس کو مبینہ طور پر او ٹی اے سافٹ ویئر اپ ڈیٹ انسٹال کرنے کے بعد ڈسپلے پر مدر بورڈ کی خرابی اور گرین لائن کے مسئلے کا سامنا کرنا پڑا۔

ون پلس کمپنی نے صارفین سے کہا ہے کہ وہ اپنے قریبی ون پلس سروس سینٹر پر جائیں تاکہ اس مسئلے کو حل کیا جا سکے اور تمام متاثرہ آلات مفت حاصل کریں۔

مزید برآں ون پلس نے منتخب ون پلس 8 اور 9 سیریز کے آلات کے لیے ایک اپ گریڈ پروگرام کا بھی اعلان کیا، جس سے صارفین کو منتخب سروس سینٹرز پر نئے ون پلس ڈیوائسز میں اپ گریڈ کرنے کی اجازت ملتی ہے۔

کمپنی نے تمام متاثرہ ڈیوائسز پر لائف ٹائم اسکرین وارنٹی متعارف کرائی ہے، جس کے ساتھ کمپنی نے اپنے عزم کو بھی اجاگر کیا۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں