Tuesday, January 7, 2025
ہومPakistanبلاول وزیراعظم بنے گا تو اس کا ایجنڈا عوام کی خدمت ہوگا،...

بلاول وزیراعظم بنے گا تو اس کا ایجنڈا عوام کی خدمت ہوگا، آصفہ بھٹو



ٹنڈوالہ یار(نامہ نگار )چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی بہن آصفہ بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوام کا سوچا ہے اور پی پی کے علاوہ دیگر جماعتوں کو صرف اقتدار کی لالچ ہےہم نے ہمیشہ غریب مزدور کا ساتھ دیا ہے، بلاول بھٹو زرداری جب وزیر اعظم بنے گا اس کا پہلا ایجنڈا عوام کی خدمت کرنا ہوگا،تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی بہن آصفہ بھٹو زرداری کی بھائی کے لیے ٹنڈوالہ یار میں انتخابی مہم کے حوالے سے شاہ پور رضوی آمد سابق صوبائی وزیر پی ایس 58کے نامزد امیدوار سید ضیاء عباس شاہ ان کے صاحبزادوں سید بھورل شاہ سید ثمر شاہ اور ڈویژنل صدر سید علی نواز شاہ نے ان کا شاندار استقبال کیا اور ان کو تحفے پیش کئے اس موقع پر آصفہ بھٹو زرداری نےجلسے سے خطاب میں کہا کہ دوسری سیاسی جماعتیں عوام غریب کرنے کے در پرہیں،بلاول کے علاوہ سیاستدان امیروں کو امیر کرنے نکلے ہیں بلاول بھٹو زرداری جب وزیر اعظم بنے گا اس کا پہلا ایجنڈا عوام کی خدمت کرنا ہوگا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں