Saturday, December 28, 2024
ہومBreaking Newsمحمد رضوان نے ٹیسٹ کرکٹ میں اہم سنگ میل عبورکرلیا

محمد رضوان نے ٹیسٹ کرکٹ میں اہم سنگ میل عبورکرلیا


قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے ٹیسٹ کرکٹ میں 2 ہزار رنز مکمل کرلیے۔

انگلینڈ کیخلاف راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلی جارہے سیریز کے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان 25 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، انکی اننگز میں ایک چھکا اور ایک چوکا شامل ہے۔

محمد رضوان نے پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے ٹیسٹ کرکٹ میں 2 ہزار رنز مکمل کرلیے ہیں، انہوں نے یہ کارنامہ محض 57 اننگز میں سرانجام دیا۔

اس سے قبل پاکستان کیلئے ٹیسٹ کرکٹ میں بطور وکٹ کیپر 2 ہزار رنز بنانے والوں میں سرفراز احمد 3 ہزار 31 رنز کے ساتھ سرفہرست ہیں۔

دیگر کھلاڑیوں میں کامران اکمل 2 ہزار 648، معین خان 2 ہزار 581 اور امتیاز احمد 2 ہزار 10 رنز کیساتھ فہرست میں موجود ہیں۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں