Saturday, January 4, 2025
ہومSportsبابراعظم سے متعلق جیسن گلیسپی نے بڑی پیشگوئی کردی

بابراعظم سے متعلق جیسن گلیسپی نے بڑی پیشگوئی کردی


قومی ٹیم کے ریڈ بال فارمیٹ کے ہیڈکوچ جیسن گلیسپی نے سابق کپتان بابراعظم سے متعلق بڑی پیشگوئی کردی۔

اسکائی اسپورٹس سے گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے ہیڈکوچ جیسن گلیسپی نے بابراعظم کو عالمی کرکٹ کے بہترین بلے بازوں میں سے ایک قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ ٹیم سے باہر کرنے سے متعلق سوال کا جواب نہیں دے سکتا کیونکہ سلیکٹر نہیں ہوں، البتہ بابراعظم بہترین کرکٹر ہیں اور مجھے یقین ہے وہ تینوں فارمیٹ میں جلد کم بیک کریں گے۔

خیال رہے کہ قومی ٹیم کے سابق کپتان کو ناقص پرفارمنس اور مسلسل ناکامی کی وجہ سے انگلینڈ کے خلاف سیریز سے باہر کردیا گیا تھا اور انہیں آرام کا مشورہ دیا گیا تھا۔

بابراعظم مسلسل 18 اننگز میں 50 یا اس سے زائد کا ہندسہ عبور کرنے سے قاصر رہے۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں