Tuesday, December 24, 2024
ہومBreaking Newsسشانت سنگھ راجپورت کیس میں کس معروف اداکارہ کو بڑا ریلیف مل...

سشانت سنگھ راجپورت کیس میں کس معروف اداکارہ کو بڑا ریلیف مل گیا؟


بالی ووڈ کے اداکار سشانت سنگھ راجپورت کے کیس میں ان کی گرل فرینڈ ریا چکروتی کو بھارتی سپریم کورٹ نے بڑا ریلیف دیدیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کےمطابق سشانت سنگھ کی خودکشی کے بعد اداکار کے اہل خانہ نے ریا چکرورتی اور ان کی فیملی کےخلاف مقدمہ درج کروایا تھا،کیس میں سی بی آئی نےاداکارہ اور ان کے اہل خانہ کے خلاف ایک سرکلر جاری کیا تھاجس کے باعث وہ بیرون ملک سفر کرنے سےقاصر تھے،تاہم اب بھارت کی سپریم کورٹ نے سی بی آئی کے اس لک آؤٹ سرکلر کو کالعدم قرار دے دیا ہے۔

بھارتی سپریم کورٹ نےسینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن، بیورو آف امیگریشن اورمہاراشٹر حکومت کی جانب سے دائر کی گئی درخواست کو خارج کردیاگیا۔

خیال رہےکہ ریا چکرورتی، بھائی،والد اوردیگر کے خلاف لک آؤٹ نوٹس کو کالعدم قراردینے کےممبئی ہائی کورٹ کےفیصلے کو چیلنج کیا گیا تھا۔

یاد رہےکہ سشانت سنگھ راجپوت اور ریا چکرورتی اس وقت تعلقات میں تھے جب سشانت سنگھ نے خودکشی کرلی تھی۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں