آسٹریلوی کرکٹر میتھیو ویڈ نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق 36 سالہ میتھیو ویڈ اب اپنے کوچنگ کے سفر کا آغاز کریں گے۔ میتھیو ویڈ پاکستان کے خلاف سیریز میں کوچز اسٹاف کا حصہ ہوں گے۔
میتھیو ویڈ نے 36 ٹیسٹ، 97 ون ڈے اور 92 ٹی ٹوئنٹی میچز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی۔
وہ تسمانیہ کی جانب سے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلتے رہیں گے اور رواں سیزن میں بگ بیش لیگ میں بھی وہ ہوبارٹ ہیوریکینز کی جانب سے کھیلیں گے۔