Tuesday, January 7, 2025
ہومHealth and Educationبچوں کی مضبوط ہڈیوں کے لیے انہیں یہ 5غذائیں ضرور کھلائیں

بچوں کی مضبوط ہڈیوں کے لیے انہیں یہ 5غذائیں ضرور کھلائیں



(ویب ڈیسک) اگر آپ چاہتی ہیں کہ آپ کے بچوں کی بہتر نشوو نما ہو، ان کی ہڈیاں مضبوط ہوں تو ان کی خوراک میں ایسی صحت بخش غذائیں شامل کریں جس سے ان کی ہڈیوں کی مضبوط اور پٹھوں کی بہتر نشوونما میں مدد ملے تاکہ بڑے ہونے پر کسی چوٹ کے لگنے سے ہڈیوں کے ٹوٹنے کا خطرہ کم سے کم ہوسکے۔

آج کل عورتوں کے ساتھ ساتھ نوجوانوں میں بھی آسٹیو پوروسس کی شکایت بڑھتی جا رہی ہے،جس کی ایک بڑی وجہ کھانے کی صحیح عادات کا نہ ہوناہے، اس لیے بچوں کی مضبوط ہڈیوں پر توجہ دیے کے لیے ان غذاوں کو بچوں کی خوراک میں ضرور شامل کریں۔

بادام
بچوں کو روزانہ صبح 4-5 بھگوئے ہوئے بادام ضرور دیں، کیلشیم اور میگنیشم سے بھر پور ہونے کی وجہ سےبادام بچوں کی ہڈیوں کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

پستہ
پستہ میں وٹامن بی6،رائبو فلاوین، نیاسین، تھامین ہوتا ہے، اس میں وٹامن اے اور سی ہونے کی وجہ سے بھی یہ غذائیت سے بھر پور ہوتا ہے۔ جو نہ صرف بچوں کے اعصاب اور ہڈیوں کی مضبوطی میں مددد یتا ہے بلکہ دماغی نشوونما کو بھی تیز کرتا ہے۔

انجیر
بچوں میں بھیگی ہوئی انجیر کھانے کی عادت ڈالیں۔ کیونکہ اس سے انہیں فائبر اور پروٹین ملے گی۔ اس کی اینٹی مائکروبیل خصوصیات مدافعاتی نظام کو مضبوط بناتی ہے۔ جس سے بچوں میں قبض کی شکایت بھی نہیں ہوگی اور ہڈیاں بھی مضبوط ہوں گی۔

یہی نہیں انجیر میں موجود فولیٹ بچوں کے دماغ کو تیز کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

مونگ پھلی

بچوں کی خوراک میں کچھ بھیگی ہوئی مونگ پھلی ضرور شامل کریں، اس سے نہ صرف بچوں کی بینائی تیز ہوتی ہے بلکہ ان کا ہاضمہ بھی اچھا رہتا ہے جس کی وجہ سے بچہ ضروری غذائی اجزا آسانی سے جذب کر لیتا ہے اور اسکا جسم اور ہڈیاں مضبوط بنانے میں بھی مدد ملتی ہے۔

کشمش
کشمش کو بچوں کی خوراک بھی سمجھا جاتا ہے، بچوں کو پیدائش کے چھ ماہ بعد سے کشمش کھلائی جائے توان میں دائمی قبض کا مسئلہ نہیں پیدا ہوتا ہے۔ بلکہ ضروری معدنیات جیسے آئرن، پوتاشیم، میگیشیم بھی میسر ہوں گے۔ ان سے بچوں کی ہڈیوں کی مضبوطی کے ساتھ ساتھ دماغی افعال کی کارکردگی بڑھنے میں بھی مدد ملتی ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں