Wednesday, January 8, 2025
ہومBreaking Newsالیکشن کمیشن نے فردوس عاشق اعوان کو طلب کرلیا

الیکشن کمیشن نے فردوس عاشق اعوان کو طلب کرلیا


الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابات کے دوران ڈیوٹی پر موموجود پولیس افسر کو تھپڑ مارنے کے معاملے پر استحکام پاکستان پارٹی کی رہنما فردوس عاشق اعوان کو طلب کرلیا۔

الیکشن کمیشن نے پیر کو فردوس عاشق اعوان کو طلب کیا ہے۔ اس کے علاوہ متعلقہ پولیس افسرکو بھی طلب کرلیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ فردوس عاشق اعوان نے سیالکوٹ میں ایک پولیس اہلکار کو تھپڑ مارا تھا۔ واقعے کا مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق اہلکار این اے 70 سیالکوٹ میں الیکشن ڈیوٹی پر تھا۔

اس سے قبل جون 2021 میں بھی فردوس عاشق اعوان نے ایک ٹی وی پروگرام میں پیپلز پارٹی کے رہنما قادر مندوخیل کو تھپڑ مارا تھا اور نازیبا الفاظ استعمال کیے تھے۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں