Thursday, December 26, 2024
ہومPakistanحکومت کیجانب سے سول عسکری اور پولیس افسران کے تقرر و تبادلے

حکومت کیجانب سے سول عسکری اور پولیس افسران کے تقرر و تبادلے



(بابر شہزاد تُرک) وفاقی حکومت کی جانب سے سول، عسکری اور پولیس افسران کے تقرر و تبادلے کئے گئے ہیں، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تقرر و تبادلوں کے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیئے ہیں۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ مختلف نوٹیفکیشنز کے مطابق پولیس سروس آف پاکستان، گریڈ 22 کے کمانڈنٹ، نیشنل پولیس اکیڈمی صلاح الدین خان کا تبادلہ کر کے صلاح الدین خان کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، پنجاب حکومت میں تعینات پولیس سروس آف پاکستان کے گریڈ 21 کے محمد ادریس احمد کا تبادلہ کر کے اُنہیں سول سرونٹس ایکٹ 1973 کے سیکشن 10 کے تحت کمانڈنٹ، نیشنل پولیس اکیڈمی تعینات کیا گیا ہے۔

دریں اثناء ڈائریکٹر جنرل گلگت بلتستان سکاؤٹس بریگیڈیئر  ارسلان اِسرار مرزا کو سبکدوش کر کے بریگیڈیئر یاسر جاوید خان کو ڈائریکٹر جنرل گلگت بلتستان سکاؤٹس تعینات کیا گیا ہے جبکہ لیفٹیننٹ کرنل سرفراز خان ڈائریکٹر، کاؤنٹر نارکوٹکس فورس پنجاب، میجر محمد فرقان راجہ ڈپٹی ڈائریکٹر، کاؤنٹر نارکوٹکس فورس پنجاب اور میجر محمد بابر ڈپٹی ڈائریکٹر، کاؤنٹر نارکوٹکس فورس پنجاب، ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ، پنجاب حکومت تعینات کئے گئے ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق عسکری افسران کی تعیناتی سیکنڈمنٹ کی بنیاد پر مروجہ قواعد وضوابط کے مطابق کئے گئے ہیں، دیگر نوٹیفکیشنز کے مطابق پنجاب حکومت میں تعینات پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس، گریڈ 19 کے شوزب سعید اور پنجاب حکومت میں تعینات پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس، گریڈ 19 کے محمد خالد سلیم کو تبدیل کر کے دونوں افسران کی خدمات وزیراعظم دفتر کے سپرد کی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: افغانستان میں صرف ریڈیو چلے گا، طالبان کا ٹی وی چینلز بند کرنے کا حکم

مزید برآں اے پی پی کے فوٹوگرافر، اشرف حسین کو 3 سال کیلئے ڈیپوٹیشن پر ڈاکومنٹیشن آفیسر، کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی، تقرر کے منتظر عصمت اللہ شاہ چیف فنانس افسر، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن جبکہ چیف فنانس افسر، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن عبدالباسط جسرا کا تبادلہ کر کے اُنہیں ڈائریکٹر جنرل (ڈی ایم اینڈ ای) اے جی پی آر آفس، اسلام آباد تعینات کیا گیا ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں