Wednesday, January 1, 2025
ہومBreaking Newsنمرت کور نے ابھیشیک بچن سے تعلقات کی خبروں پر لب کشائی...

نمرت کور نے ابھیشیک بچن سے تعلقات کی خبروں پر لب کشائی کردی


بالی وڈ اداکارہ نمرت کور نے اداکار ابھیشیک بچن کے ساتھ تعلق کی خبروں پر خاموشی توڑدی۔

اسٹار کپل ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے کا رشتہ گزشتہ کئی عرصے سے مشکلات کاشکار ہےجہاں جوڑی کئی ماہ سے ایک ساتھ نہیں دیکھی گئی وہیں آئے روز نت نئی طلاق کی افواہیں ایشوریا ابھیشیک کو ایک ساتھ دیکھنے کے خواہشمند مداحوں کو افسردہ کردیتی ہیں۔

ابھیشیک اور نمرت کور کے تعلق کی خبریں

کچھ روز قبل بھارتی میڈیا پرشیئر کی گئی ریڈٹ پوسٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ اسٹار جوڑی کی علیحدگی کی وجہ ابھیشیک کا مبینہ غیر ازدواجی تعلق ہے، ان کا فلم ’دسوی‘ کی اداکارہ نمرت کور کے ساتھ غیر ازدواجی تعلق جوڑے کے درمیان علیحدگی کی وجہ بنا جس کے بعد دونوں شخصیات نے ایک دوسرے سے راستے جدا کرلیے۔

پوسٹ میں مزیدکہاگیاتھا کہ ’ابھیشیک بچن نے نمرت کور سے غیر ازدواجی تعلق قائم کرکے ایشوریا کو دھوکا دیا، مبینہ طور پر ابھیشیک نمرت کور کیلئے سنجیدہ ہوگئے تھے لیکن جب انہیں اپنی غلطی کا احساس ہوا تو انہوں نے ایشوریا کے پاس واپس آنے کی کوشش کی لیکن اداکارہ نے اس کی اجازت نہیں دی اور راستے الگ کرلیے‘۔

نمرت کور کا ردعمل

ابھیشیک سے غیر ازدواجی تعلق اور ڈیٹنگ کی خبریں سامنے آنے کے بعد اب نمرت کور نے ان باتوں پر خاموشی توڑ دی ہے۔

بھارتی میڈیا سے گفتگو کے دوران نمرت کور کا کہنا تھا کہ اس طرح کی باتوں کو روکنا ناممکن ہے، میں کچھ بھی کہوں لوگ پھر بھی وہی کہیں گے جو وہ چاہتے ہیں، اس لیے ایسی باتوں کو روکنا ممکن نہیں ہے۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ لیکن میں اپنے کام پر توجہ مرکوز کرنے کو ترجیح دیتی ہوں۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں