Tuesday, January 7, 2025
ہومBusinessسٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح...

سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا



کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم ہوگیا، 100 انڈیکس ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

نجی ٹی وی” آج نیوز” کے مطابق بدھ کے روز بھی پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کی لہر جاری ہے، کاروباری ہفتے کے تیسرے روز سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کا رجحان دیکھا گیا۔

جہاں 100 انڈیکس میں ایک ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جس کے بعد انڈیکس 91 ہزار 100 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

یاد رہے کہ مسلسل تیزی کے باعث سٹاک مارکیٹ کے ہنڈریڈ انڈیکس میں ہزاروں پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 668 پوائنٹس اضافے سے 90 ہزار 864 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں