Saturday, December 28, 2024
ہومHealth and Educationلاہورڈی جی خان اورفیصل آباد تعلیمی بورڈزنے میٹرک کے نتائج کا اعلان...

لاہورڈی جی خان اورفیصل آباد تعلیمی بورڈزنے میٹرک کے نتائج کا اعلان کردیا 



(جنید ریاض،عامربھٹی، جہانگیر اشرف) لاہور،ڈی جی خان اورفیصل آباد  کے تعلیمی بورڈز نے میٹرک کے دوسرے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا ۔

لاہوربورڈ میں نتائج کا اعلان سیکرٹری رضوان نذیر اور کنٹرولرامتحانات زاہد میاں نے کیا،رواں سال امتحان میں 44 ہزار 881امیدواروں نے شرکت کی،سیکرٹری لاہور بورڈ کے مطابق  20 ہزار 890امیدوار پاس ہوئے اور 23 ہزار 991امیدوار فیل ہوئے،اس طرح امتحان میں کامیابی کا تناسب 46 فیصد سے زائد رہا۔

رضوان نذیر کے مطابق امیدواراپنے نتائج لاہور بورڈ کی ویب سائٹ سے معلوم کرسکیں گے،کنٹرولر امتحانات کاکہناہے کہ نتائج کا اعلان گزشتہ سال کی نسبت 19 روز پہلے  کیا گیاہے۔

دوسری طرف تعلیمی بورڈ ڈی جی خان میں میٹرک سپلیمنٹری امتحانات میں کامیابی کا تناسب 52.25 فیصد رہا۔

کمشنر اور چیئرمین تعلیمی بورڈ ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے کلک کرکے رزلٹ کو آن لائن کیا، تقریب میں سیکرٹری تعلیمی بورڈ عبدالرحمٰن رشید، کنٹرولر امتحانات مظفر حسین اور دیگربھی موجود تھے،طلبا وطالبات ادارے کی ویب سائٹ سے بھی نتائج حاصل کر سکتے ہیں،میٹرک دوسرے سالانہ امتحانات میں 6960 طلباء و طالبات نے شرکت کی جن میں3637 امیدوار کامیاب ہوئے،62.22 فی صد طالبات اور 48.74 فیصد طلباء نے کامیابی حاصل کی۔

ضلع راجن پور57.21 فی صد کے ساتھ پہلی پوزیشن پر رہاجبکہ لیہ کی 54.66 فی صد کے ساتھ دوسری اور مظفرگڑھ کی 51.39فیصد کے ساتھ تیسری پوزیشن رہی۔

ڈی جی خان 49.82 فی صد کے ساتھ چوتھے اور کوٹ ادو 47.50 فیصد کے ساتھ پانچویں نمبر پر رہا۔

تعلیمی بورڈ فیصل آباد میں میٹرک دوسرے سالانہ امتحانات میں 19 ہزار 104 طلبہ نے شرکت کی جن میں سے 8 ہزار 119 طلبہ کامیاب ہوئے،اس طرح  کامیابی کا تناسب 42 اعشاریہ 5 فیصد رہا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں