اسلام آباد (ویب ڈیسک) قومی اسمبلی کی نشستوں پرکامیاب 3 آزاد امیدواروں نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے۔
مسلم لیگ (ن) کے مقامی رہنما اور حلقہ این اے 54 سے کامیاب آزاد امیدوار بیرسٹر عقیل ملک ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کرچکے ہیں، این اے 48 سے آزاد امیدوار راجہ خرم نواز اور این اے 253 ڈیرہ بگٹی سے آزاد امیدوار میاں خان بگٹی نے کامیابی کے بعد ن لیگ میں شمولیت اختیار کرلی۔