لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن ) ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ اور سب سے بڑا سپر سیڈر پراجیکٹ لانچ کر دیا گیا۔تقریب کے دوران ایک بزرگ کاشتکارکسان کارڈ کے اجراء پر وزیر اعلیٰ مریم نواز کا شکریہ ادا کرنے پہنچ گئے۔
کاشتکاروں نے وزیر اعلیٰ پنجاب کےسرپر ہاتھ رکھ کر اظہار شفقت کیا، مدینہ سے لائی چادر بھی پہنائی-
ایک بزرگ کاشتکار نے کہاکہ دھی رانی مریم نواز نے پنجاب اور پنجاب کے کاشتکار کا سر بلند کر دیا –