Wednesday, January 1, 2025
ہومBusinessاٹلی کی چکوال میں زیتون کی کاشت مزید بڑھانے کی پیشکش

اٹلی کی چکوال میں زیتون کی کاشت مزید بڑھانے کی پیشکش


اٹلی کی جانب سے چکوال میں زیتون کی کاشت مزید بڑھانے کی پیشکش کی گئی ہے۔

یہ پیشکش وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے اٹلی کی سفیر ماریلنا ارمیلن نے ملاقات کے دوران کی ہے۔

ملاقات میں سیاحت، ٹیکسٹائل، لیدر، ماربل، کارپٹس اور دیگر شعبوں میں تعاون کے فروغ پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ اطالوی سرمایہ کار پنجاب آئیں، ہم انہیں ہر ممکن سہولت دیں گے، پنجاب حکومت اٹلی کے ساتھ مختلف شعبوں میں مزید اشتراکِ کار بڑھانا چاہتی ہے۔

اس موقع پر اطالوی سفیر نے کہا کہ منفی امیج کے جھوٹے پروپیگنڈے کے برعکس پاکستان شاندار ملک ہے، ثقافت، سیاحت اور تجارت کے شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دیا جائے گا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ باہمی تجارت بڑھانے کے لیے ٹریڈ کمیشن نے کام کا آغاز کر دیا ہے، ورک ویزا میں آسانی لانے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں