Monday, December 23, 2024
ہومBreaking Newsہانگ کانگ سپرسکسز: آسٹریلیا کو شکست دیکر پاکستان فائنل میں پہنچ گیا

ہانگ کانگ سپرسکسز: آسٹریلیا کو شکست دیکر پاکستان فائنل میں پہنچ گیا


پاکستان نے ہانگ کانگ سپر سکسز کے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔

پاکستان نے ہانگ کانگ سپر سکسز کے فائنل کے لیے کوالی فائی کرلیا، پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد آسٹریلیا کو چار وکٹوں سے ہرادیا۔

ہانگ کانگ میں کھیلے جارہے ایونٹ کے سیمی فائنل میں پاکستان قومی ٹیم کے کپتان فہیم اشرف نے ٹاس جیت کر پہلے آسٹریلیا کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

آسٹریلیا نے مقررہ 6 اوورز میں 107 رنز بنائے، آسٹریلیا کے ڈینئل کرسچن 42 اور جیک ووڈ 36 رنز بناکر نمایاں رہے۔

پاکستان نے آصف علی کی 8 گیندوں پر 32 اور اخلاق احمد کی 10 گیندوں پر 32 رنز کی جارحانہ اننگز کی بدولت ہدف آخری اوور میں حاصل کرلیا، کپتان فہیم اشرف نے 19 رنز کی اننگز کھیلی۔

ہانگ کانگ سپر سکسز کا دوسرا سیمی فائنل سری لنکا اور بنگلادیش کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا ، فاتح ٹیم فائنل میں پاکستان سے مدمقابل ہوگی۔

اس سے قبل، پاکستان نے ہانگ کانگ سپرسکسز کے کوارٹر فائنل میں جنوبی افریقہ کو 17 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کی تھی۔

کوارٹر فائنل میں پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے 6 اوورز میں 105 رنز اسکور کیے، محمد اخلاق نے 16 گیندوں پر 53 رنز کی اننگز کھیلی۔

جواب میں جنوبی افریقی ٹیم 6 اوورز میں 88 رنز ہی بناسکی، پاکستان کے حسین طلعت نے دو وکٹیں حاصل کیں۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں