Sunday, January 5, 2025
ہومBreaking Newsشہریوں کے مینڈیٹ کا احترام ہونا چاہئے: صدر مملکت

شہریوں کے مینڈیٹ کا احترام ہونا چاہئے: صدر مملکت


صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہاہے کہ مالی بحران سے نکلنے، مشکل فیصلے کرنے کیلئے حقیقی مینڈیٹ ضروری تھا جونظر آ رہا ہے ، شہریوں کے مینڈیٹ کا احترام ہونا چاہئے اور اسے کھل کر تسلیم کرنا چاہئے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ خواتین مشکلات کے باوجود باہر نکلیں، جمہوریت کی مضبوطی کیلئے ووٹ دیا،نوجوان بھی داد کے مستحق ہیں کہ انہوں نے ووٹنگ میں حصہ لے کر ملک کی باگ ڈور سنبھالنے کا فیصلہ کیا،ان کا جمہوریت پر یقین، ولولہ اور تعمیر ملت کا عزم تاریخ رقم کرے گا۔

صدر مملکت کا مزید کہنا تھا کہ مالی بحران سے نکلنے، مشکل فیصلے کرنے کیلئے حقیقی مینڈیٹ ضروری تھا جونظر آ رہا ہے ،ہمیں اس پر جوش جذبے کا جشن منانا چاہئے اور دنیا کو پاکستان کا یہ خوبصورت چہرہ دکھانا چاہئے،شاندار مستقبل پر میرااعتماد مضبوط ہوا کیونکہ لوگوں نے کھل کر مرضی کااظہار کیا،ان کاکہناتھا کہ شہریوں کے مینڈیٹ کا احترام ہونا چاہئے اور اسے کھل کر تسلیم کرنا چاہئے۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں