Tuesday, January 7, 2025
ہومBreaking Newsشہباز شریف کی آصف زرداری سے ملاقات، سیاسی تعاون پر اتفاق

شہباز شریف کی آصف زرداری سے ملاقات، سیاسی تعاون پر اتفاق


پاکستان مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی سیاسی تعاون پر متفق ہوگئے۔ بلاول ہاؤس لاہور میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے آصف زرداری، بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی، جس میں حکومت سازی پر بات چیت کی گئی۔

شہباز شریف اور آصف زرداری کی ملاقات کے مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ دونوں جماعتوں کے قائدین نے اتفاق کیا کہ سیاسی عدم استحکام سے ملک کو بچائیں گے۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ عوام کی اکثریت نے ہمیں مینڈیٹ دیا ہے، عوام کو مایوس نہیں کریں گے۔

مشترکہ اعلامیے کے مطابق مسلم لیگ ن کی تجاویز کو پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں رکھا جائے گا۔

مسلم لیگ ن کے وفد میں اعظم نذیر تارڑ، ایاز صادق، احسن اقبال، رانا تنویر، خواجہ سعد رفیق، ملک احمد خان، مریم اورنگزیب اور شزا فاطمہ شامل تھے۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں